کراچی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ، بخار کی ڈھائی لاکھ سے زائد گولیاں برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے کراچی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ مار کر بخار کی ڈھائی لاکھ سے زائد گولیاں برآمد کر لیں .
ترجمان وزارت صحت کے مطابق ذخیرہ اندوزی سے مارکیٹ میں بخار کی گولیوں کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی تھی، سندھ کے ڈرگ انسپکٹرز نے لاہور سے آنے والی جعلی ادویات کی کھیپ پکڑ لی .

وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ادویات میں جان بچانے والے اینٹی بائیوٹک دوا بھی شامل ہے .

. .

متعلقہ خبریں