ڈالر کی قیمت مزید بڑھے گی، بتا دیا تو ذخیرہ اندوزی شروع ہو جائے گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت مزید بڑھے گی لیکن نہیں بتا سکتا کہاں تک جائے گی کیونکہ پھر ذخیرہ اندوزی ہو گی۔انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پٹرول اور بجلی سستی کی تو فنڈز بھی رکھے۔کمپنیوں کے بھی ڈویڈنڈ سے ہمیں فنڈز حاصل ہوئے۔
سابق وزیر خزانہ کے مطابق 100 ارب روپے ہم نے پی ایس ڈی پی میں کٹوتی سے حاصل کیے تھے۔موجودہ حکومت کی نااہلی تھی انہوں نے ڈیڑھ ماہ کوئی فیصلہ نہیں کیا۔آئی ایم ایف نے موجوہ حکومت کو پروگرام ختم کرنے کی تنبیہ کی تھی۔ہمارے دور میں برآمدات، ٹیکس وصولی، ترسیلاب زر تاریخی زیادہ رہیں۔ہم نے آئی ایم ایف کو بتایا تھا کہ سستا پٹرول اور بجلی کی سبسڈی کیسے دیں گے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈالر کی قیمت مزید بڑھے گی لیکن میں نہیں بتا سکتا کہاں تک جائے گی،ڈالر کی بڑھتی قیمت اس لیے نہیں بتانا چاہتا ہوں کیوں کہ پھر ذخیرہ اندوزی ہو گی۔شوکت ترین نے یہ بھی کہا سیاسی استحکام ہو گا تو تمام مسائک حل کی طرف جائیں گے اور سیاسی استحکام کے لیے شفاف الیکشن ناگزیر ہیں اور کوئی راستہ نہیں ہے۔قبل ازیں انہوں نے کہا کہ عالمی تجزیہ کاروں کو پاکستان میں ممکنہ ڈیفالٹ کا خدشہ ہے، کیا آپ کی حکومت میں کوئی بتائے گا یہ کیا ہورہا ہے؟دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ آج بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر نے موجودہ حکومت کے دور میں اپنی نصف سینچری مکمل کر لی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے 40 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 231 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 234 روپے 32 پیسے ہو گئی، یوں موجودہ حکومت کے صرف 5 ماہ کے عرصے میں ڈالر نے دوسری مرتبہ نصف سینچری مکمل کر لی۔

Recent Posts

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

6 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

17 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

17 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

33 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

46 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

50 mins ago