اسلام آبادہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آبادہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل کا بیان لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ تھا۔پارٹی ترجمان اور ماہر تعلیم ہونے کے دعویدار سے لاپرواہ بیان کی امید نہیں تھی،افواج پاکستان کی جانب سے مقدمے میں کوئی شکایت نہیں کی گئی،افواج پاکستان کا نظم و ضبط اتنا کمزور نہیں کہ کسی سیاسی لیڈر کے لاپرواہ بیان سے متاثر ہوجائے،پولیس کوئی شواہد نہیں دے سکی کہ شہباز گل نے پہلے یا بعد میں کسی افسر یا سپاہی سے رابطہ کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں مزید کہا کہ شہباز گل سے تفتیش مکمل ہوچکی ،مزید جیل میں نہیں رکھا جاسکتا، شہباز گل کو مزید جیل میں رکھنا بےسود ہوگا بلکہ ٹرائل سے پہلے سزا دینا ہوگا،عدالت کے مطابق ہر سماعت پر عدالت حاضری یقینی بنانے کے لیے ٹرائل کورٹ شہباز گل کو پابند کر سکتی ہے۔
ایسا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکا کہ شہباز گل کی درخواست ضمانت مسترد کریں۔

شہباز گل کی 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت منظور کی گئی،اسلام آبادہائیکورٹ صرف ضمانت کا فیصلہ اور عارضی مشاہدہ کررہی ہے،ٹرائل کورٹ شہباز گل کیس کے عارضی مشاہدے سے متاثر ہوئے بغیر میرٹ پر سنے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو جمعرات کی شام راولپنڈی اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ ان کی رہائی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد عمل میں آئی ہائی کورٹ کی جانب سی5لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور ہونے اور سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد محمد شعیب اختر کی عدالت میں مچلکے جمع ہونے پر روبکار جاری کی گئی۔
شہباز گل کے وکلا رہائی کی روبکار لے کر اڈیالہ جیل پہنچے جہاں شہباز گل کی روبکار پہنچتے ہی دیگر ملزمان کی روبکاروں پر کاروائی روک دی گئی اورضابطے کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد شہباز گل کو رہا کر دیا گیا اس موقع پر تحریک انصاف کے مقامی عہدیدار اور کارکنا ن بھی اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھے یاد رہے کہ شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے 9 اگست کو فوج میں نفرت پھیلانے اور بغاوت پر اکسانے سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اس طرح مقدمہ کے اندراج کے 36 دن بعد شہباز گل کو جمعرات کی شام اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

Recent Posts

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

11 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

25 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

29 mins ago

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

40 mins ago

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

52 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

54 mins ago