اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ جانے والے وفد کے ساتھ سفر نہیں کیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم خصوصی طیارے میں ازبکستان روانہ ہوئے، وہاں پہنچے تو وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ان کے ہمراہ نطر آئے،ابتدائی مصروفیات میں بھی وزیراعظم کے ہمراہ یہ دونوں وزراء ہی تھے تاہم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے موقع پر بلاول بھٹو موجود تھے اور وزیراعظم نے روسی صدر سے اُن کا تعارف بھی کرایا۔
بلاول بھٹو نے ازبکستان جانے کے لیے علیحدہ سفر کیا تاہم اس کی وجوہات اور تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور یہ بھی کہ انہوں نے یہ فضائی سفر نجی طیارے سے کیا تھا کسی ائیر لائن کے ذریعے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ ازبکستان جانے والے وفد کے ارکان کے ناموں کی تفصیلات سامنے آنہیں آئی ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن ،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی،تاجکستان کے صدر امام علی رحمن اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
جن میں دو طرفہ امور کو تمام شعبوں میں فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ تمام عالمی رہنمائوں نے سیلاب سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی وزیراعظم کی اچانک ملاقات متوقع ہے۔ روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس پائپ لائن کے ذریعے پاکستان کو گیس فراہم کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کیلیے تیار ہے۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی سمرقند میں ایس سی او ہیڈز آف کونسل کے اجلاس کے موقع پر صدر امام علی رحمن سے بھی دوطرفہ ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سمیت باہمی مفاد اور دو طرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی۔ صدر رحمن نے پاکستان میں سیلاب سے انسانی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کی کوششوں میں تاجکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وزیر اعظم نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد پر تاجکستان کا شکریہ ادا کیا اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے اس بڑے سیلاب سے ہونے والی تباہی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…