صحافی کا خواتین فٹبالرز کے شارٹس میں کھیلنے کے بارے میں سوال، سوشل میڈیا صارفین نے کھری کھری سنا دیں

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان خواتین کی فٹ بال ٹیم 2022ء کے SAFF ویمنز چیمپئن شپ میں مالدیپ کے خلاف اپنی 7-0 کی تاریخی جیت کے بعد عروج پر تھی تاہم وطن واپس پہنچنے کے بعد انہیں ایک بار پھر خراب رویے کا سامنا کرنا پڑا . دی ویمن ان گرین نے 8 سال سے زائد عرصے میں اپنا پہلا بین الاقوامی فٹ بال ٹورنامنٹ کھیلتے ہوئے ٹورنامنٹ کے اپنے تیسرے میچ میں شاندار جیت درج کرتے ہوئے تاریخ رقم کی .


پریس کانفرنس کے درمیان معاملات اس وقت تلخ ہو گئے جب ایک صحافی نے ہیڈ کوچ عدیل رزکی سے پاکستانی لڑکیوں کے شارٹس میں کھیلنے کے بارے میں پوچھا . صحافی نے سوال کیا کہ ’’یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے، کھلاڑی شارٹس میں کیوں کھیلتے ہیں، کیا لیگنگز میں نہیں کھیل سکتے؟‘‘ .
عدیل نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ کھلاڑی کا انتخاب ہے کہ وہ کیا پہننا چاہتے ہیں اور انتظامیہ نے اس بارے میں کوئی خاص ہدایت نہیں دے رکھی ہیں کہ کھلاڑیوں کی کٹ کیا ہونی چاہیے .

انہوں نے کہا کہ کچھ کھلاڑی لیگنگز پہنتے ہیں جبکہ دیگر شارٹس کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہ ان میں کھیلنے میں آرام محسوس کرتے ہیں‘ .
پریس کانفرنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جب ملک میں فٹ بال کے شائقین نے صحافی کو اس کے ناگوار سوال پر کھری کھری سنائیں .

. .

متعلقہ خبریں