اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد کے کرکٹ گراؤنڈز کی نیلامی پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے کرکٹ گراونڈز نجی کمپنیوں کو دینے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سابق چیئرمین ایم سی آئی سردار مہتاب کی حکم امتناع کی درخواست منظور کرتے ہوئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو کرکٹ گراؤنڈز کرائے پر دینے سے روک دیا۔
میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے کرکٹ گراؤنڈز میں مفت کرکٹ ختم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، درخواست گزار کے وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کرکٹ گراؤنڈز آؤٹ سورس کرنے سے شہریوں کو پیسے دے کر کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملے گی جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ عارضی طور پر تعینات ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کے پاس گراؤنڈز آؤٹ سورس کرنے کا اختیار نہیں جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سٹے آرڈر جاری کردیا۔
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…