پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پٹرول مہنگا ہوا یا سستا؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان تاخیر کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے ازبکستان کے شہر سمر قند میں موجود وزیر اعظم کے پاس ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر اعظم کے احکامات کی منتظر ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر عظم کی طرف سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہو سکے گا۔
