ٹویٹ اپنی جگہ مگرشعیب ملک کو انگلینڈ کیخلاف سیریز میں شامل ہونے کا مستحق تھا ۔۔۔شاہد آفریدی بھی سیلیکٹرز کے غلط فیصلوں پر خاموش نہ رہ پائے

کراچی (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کے پروگرام میں قومی اسکواڈ کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا مجھے بہت خوشی ہے کہ ٹیم میں شان مسعود کی واپسی ہوئی لیکن شعیب ملک کو 3 سے 4 میچز دینے چاہیے تھے۔شاہد آفریدی نے کہا ہماری ٹیم کو اس ایریا میں ایک اچھے بیٹر کی ضرورت ہے اور وہ (شعیب ملک) تجربہ کار ہے، مسلسل اسی نمبر پر کھیلتا رہا ہے۔

ایشیا کپ کے اختتام کے بعد شعیب ملک کی جانب سے پسند ناپسند اور دوستی یاری کے کلچر والی ٹوئٹ سے متعلق سابق کپتان نے کہامیرا نہیں خیال شعیب ملک کو وہ ٹوئٹ کرنی چاہیے تھی، اسے ضرورت نہیں تھی وہ کرنے کی، تھوڑا انتظار کرلیتا، ٹیموں کا اعلان ہونا تھا۔شاہد آفریدی نے شعیب ملک سے متعلق مزید کہاوہ لڑکا ٹیم میں ہونے کا مستحق تھا،

اس نے دنیا میں ہر جگہ کرکٹ کھیلی ہے اور وہ ہر ٹیم میں پرفارم کرتا ہے، دنیا کی ہر فرنچائز کا انتخاب شعیب ملک ہوتا ہے، وہ سب سے زیادہ فٹ کھلاڑی ہے۔انہوں نے کہا شعیب کے ہونے سے بابر اعظم کو گراؤنڈ میں بہت سپورٹ ملتی چاہے وہ کھیلتا یا نہیں۔

Recent Posts

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

52 mins ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

1 hour ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

2 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

2 hours ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

2 hours ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

4 hours ago