پہلی بیوی کو صائمہ سے شادی کا پتہ چلا تو بہت غصہ ہوئی۔۔ سید نور نے صائمہ سے شادی کے کتنے سال بعد پہلی بیوی کو بتایا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)“میری پہلی بیوی رخسانہ کو جب صائمہ سے شادی کا پتہ چلا تو وہ بہت ناراض ہوئی۔ اس کے ساتھ بچے اور خاندان والوں نے بھی کافی شور کیا۔ صائمہ کی طرف بھی کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ یہ رشتہ زیادہ سے زیادہ مینہ یا ڈیڑھ مہینہ چلے گا۔ لوگوں نے رشتہ تڑوانے کی کوشش بھی کی۔ لیکن جب دل صاف ہوں اور رشتہ مضبوط ہو تو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا“
یہ کہنا ہے پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور ڈائیریکٹر سید نور کا۔ سید نور نے ایک بیوی اور بچے ہوتے ہوئے بھی دوسری شادی کی۔ ان کی دوسری اہلیہ کوئی اور نہیں بلکہ معروف اداکارہ صائمہ ہیں۔ اب جب کہ سید نور کی پہلی اہلیہ رخسانہ نور کا انتقال ہوچکا ہے۔ سید نور نے ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔


فلموں میں صائمہ کو ہی رول کیوں دئیے؟
ایک سوال کے جواب میں سید نور نے بتایا کہ اداکارائیں ان پر الزام لگاتی ہیں کہ انھوں نے اپنی فلموں میں فیور دینے کے لئے صائمہ کو کاسٹ کیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ رول صائمہ ہی ادا کرسکتی تھیں۔ اگر صائمہ اس کی اہل نہ ہوتیں تو ان کی فلمیں فلاپ ہوتیں مگر ان کی تمام فلمیں ہٹ ہوئیں۔


پہلی بیوی نے صائمہ کو کیسے قبول کیا؟
سید نور نے بتایا کہ انھوں نے صائمہ کو پہلی بار دیکھتے ہی ان سے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا۔ فلم چوڑیاں کی ریلیز کے فوراً بعد انھوں نے صائمہ سے شادی کرلی تھی لیکن اپنی پہلی بیوی کو کافی سال بعد 2007 میں یہ راز بتایا جس کے بعد انھوں نے سخت ردعمل دیا۔ البتہ بعد میں ان کی پہلی اہلیہ رخسانہ ہی تھیں جنھوں نے صائمہ کو قبول کیا۔
بیٹا صائمہ کو ماں سمجھتا ہے
بیٹے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سید نور نے کہا کہ رخسانہ کے انتقال کے بعد ان کا بیٹا صائمہ سے بہت قریب ہوگیا ہے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ صائمہ کا ہی بیٹا ہے۔ صائمہ بھی شاذل سے بہت پیار کرتی ہے۔

Recent Posts

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

1 min ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

6 mins ago

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

17 mins ago

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

29 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

31 mins ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

32 mins ago