لاہور(قدرت روزنامہ) فلوملزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے فلور ملز کو سرکاری گندم مہنگی کرنے کا کہہ دیا، جس کے بعد جڑواں شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ، اس حوالے سے فلوملزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بھی فلور ملز کو سرکاری گندم مہنگی کرنے کا کہہ دیا ، جس کے بعد راولپنڈی ،اسلام آباد میں ایکس مل ریٹ 105روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم 3500 روپے فی من فروحت ہو رہی ہے ، اوپن مارکیٹ سے خریدی گئی گندم کے 20 کلو آٹے کا تھیلا 2100 روپے ایکس ملز ہے۔فلور ملز نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے بھی سرکاری گندم کی قیمت بڑھانے کا کہہ دیا، 20 ستمبر سے حکومت 2300 روپے فی من گندم جاری کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری گندم کی فی من قیمت میں 535 روپے اضافے کا کہا گیاہے ، اسوقت سرکاری گندم کی فی من قیمت 1765 روپے مقرر ہے۔ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ اسوقت سرکاری آٹے کی قیمت 980 روپے فی 20 کلو تھیلا مقرر ہے جبکہ گندم کے سرکاری نرح بڑھنے سے 20 کلو کا تھیلا 1300 میں فروحت ہو گا۔
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…