جوڑے کو برہنہ کرکے تشدد کا معاملہ، ایک ماہ میں کیس منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکے لڑکی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے معاملے میں پولیس نے ایک ماہ میں کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ، ملزمان کے نام پاسپورٹ واچ لسٹ پر ڈالے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے جس کی بناء پر ملزمان کے نام پاسپورٹ واچ لسٹ میں شامل کیے جائیں۔
خاص بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں نوجوان جوڑے پر تشدد اور نازیبا ویڈیو کیس میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے آج آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سے ملاقات کی اور اب تک ہونے والی پیش رفت سے متعلق استفسار کیا جہان آئی جی اسلام آباد نے وزیراعظم کو کیس پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور تمام معاملے سے متعلق بریفنگ دی، جس میں متاثرہ لڑکے لڑکی کے بیانات اور پولیس کی تفتیش سے متعلق آ گاہ کیا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ تفتیش کو ہر پہلو سے آگے بڑھایا جائے ، وزیراعظم نے کیس میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے پولیس کو کیس منطقی انجام تک پہنچانے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دینے کی بھی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ ایک شخص لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے جب کہ وہ لڑکے کو مارتے ہوئے مغلظات بھی بک رہا ہے، ملزم کی اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے پرانی ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آ ئیں ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئیں اور ویڈیو آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان تک پہنچیں تو انہوں نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کو گرفتارکرنے کا حکم دیا جب کہ سلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت نے بھی یقین دہانی کروائی کہ مقدمے میں نامزد یا ویڈیو میں نظر آنے والے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ عثمان مرزا گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے، متاثرین کی جانب سے شکایت درج نہ کروانے پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ، اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں ملزمان کے خلاف تشدد اور غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ، جس میں اسلام آباد پولیس کے سب انسپیکٹر مدعی ہیں ، ایف آئی آر کے مطابق واقع ای الیون ٹو میں واقع اپارٹمنٹس میں پیش آیا، اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم عثمان مرزا کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا جب کہ اب تک اس واقعہ میں ملوث چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Recent Posts

متحدہ عرب امارات میں یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان

متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات میں پرائیویٹ سیکٹر کے لئے یکم محرم الحرام…

8 mins ago

پاکستان میں لوگ لاپتا ہو رہے ہیں، یہاں کون آئے گا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق کیس میں ریمارکس…

15 mins ago

بریک اپ پر 10 سال قید کی سزا، نئے بھارتی قانون نے جوڑوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت میں نئے بھارتی قانون ”بھارتیہ نیائے سنہتا“ (بی این ایس)…

18 mins ago

دوران عدت نکاح کیس؛ 12 جولائی تک ہر حال میں فیصلہ سنانا ہے، جج افضل مجوکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور…

27 mins ago

ڈیٹنگ کی افواہوں کے دوران حریم فاروق کی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈیٹنگ کی افواہوں کے دوران پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی حالیہ ویڈیو…

34 mins ago

کراچی میں ماش کی دال 520 روپے فی کلو پر پہنچ گئی،باقی دالیں بھی مہنگی

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی کی مارکیٹ میں ہول سیل میں چنے کی دال ایک ہفتے…

40 mins ago