حکومتی اتحاد کے سربراہوں کا رابطہ، معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومتی اتحادیوں کے سربراہوں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس دوران معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے نواز شریف اور آصف زرداری کو ٹیلیفون کیا گیا ہے۔اس دوران تینوں سیاسی رہنماوں کا موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور عمران خان کی نئی احتجاجی کال سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی۔
اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رہنماوں کا کہنا تھا کہ انصاف کا معیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے، اس میں پسند ناپسند نہیں ہونی چاہیے۔دوسری جانب سیلابی اور معاشی صورتحال کے تناظر میں حکومتی اتحاد مشاورت سے فیصلے کرنے پر بھی بات کی گئی ہے۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں عوام کو ریلیف دیا جانا بہت ضروری ہے۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم رابطے اور ملاقاتیں کریں گے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

2 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

3 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

3 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

3 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

3 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

4 hours ago