نادیہ حسین کی بابر علی کیساتھ مزاحیہ ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ و نامور ماڈل نادیہ حسین کی اداکار بابر علی کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے . نادیہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Nadia Hussain Khan (@nadiahussain_khan)


وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکار ایک ڈائیلاگ پر لپسنگ کر رہے ہیں جسے دیکھ کر صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں . اس سے قبل نادیہ حسین کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی .
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جسے دیکھ کر لگا تھا کہ نادیہ حسین بھی بجلی کے بڑھتے ہوئے بل سے تنگ آچکی ہیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


انہوں نے ایک مزاحیہ ویڈیو بنائی تھی جس میں اداکارہ کو ایک ڈائیلاگ پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا . وائرل ویڈیو کو نادیہ حسین کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا .
گزشتہ دنوں نادیہ حسین نے خواتین کو مشورہ دیا تھا کہ جیسے ہی وہ اپنی جسامت میں تبدیلیاں محسوس کریں تو انہیں فوری طور پر خون کے چند ٹیسٹ کروانے چاہئیے . نادیہ حسین نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے بتایا تھا کہ میرا وزن بڑھتا ہوا محسوس ہوا اور کمر کے اردگرد چربی جمع ہونا شروع ہوگئی .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Nadia Hussain Khan (@nadiahussain_khan)


انہوں نے بتایا کہ چربی جمع ہونے کے علاوہ انہیں ورزش کے دوران بھی جلد تھکاوٹ ہورہی تھی اور مجموعی طور پر انہیں متعدد تبدیلیاں محسوس ہوئیں جس پر معالج سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا . نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے معالج کی ہدایات پر خون کے چند ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا کہ ان کے تھائیراڈ کے کچھ ہارمونز میں کمی کے علاوہ ان میں آئرن، وٹامن ڈی اور وٹامن بی 12 کی کمی پائی گئی .
انہوں نے بتایا کہ وٹامنز کی کمی کی تشخیص کے بعد سپلمینٹس اور مذکورہ وٹامنز سے بھرپور غذائیں کھانا شروع کردی ہیں اور اب وہ بہتری محسوس کر رہی ہیں . ماڈل نے مداحوں اور خصوصی طور پر خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی جسامت اور طبیعت میں تھوڑی سی تبدیلی کے بعد خون کے چند ٹیسٹ کرواکر اپنی صحت کا خیال رکھیں . ویڈیو پر کئی لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تجاویز کو سراہا اور ان کی جانب سے کہی گئی باتوں کو فائدے مند معلومات قرار دیا .

. .

متعلقہ خبریں