اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالورز رکھنے والے ٹک ٹاکر خابی لیم کی اسپانسر ویڈیو سے کمائی جان کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے۔غیر ملکی میڈیا فارچون کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹک ٹاکر نے ہونے والی کمائی سے متعلق بات کی۔
رپورٹ کے مطابق قرآن حافظ ٹک ٹاکر خابی لیم کو ہر اسپانسر شدہ ٹک ٹاک ویڈیو کے عِوض تقریباً 400,000 امریکی ڈالرز ادا کیے جاتے ہیں جو کہ پاکستانی روپوں میں تقریباً 9 کروڑ 68 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
خابی لیم کا کہنا ہے کہ اُن کی زیادہ تر کمائی مختلف برانڈز کے لیے بنائی گئی ویڈیوز سے ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ اپنی خاموش کامیڈی اور ہاتھوں کے اشاروں سے مزاحیہ ویڈیوز اور مشکل کاموں کو آسان طریقوں سے کر کے دکھانے والے ٹک ٹاکر خابی لیم کے اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالورز ہیں۔
خابی لیم کا تعلق سینیگال سے ہے اور وہ اس وقت اٹلی میں مقیم ہیں۔ٹک ٹاکر کو اداکاری کا بھی بے حد شوق ہے اور وہ جَلد ہی انگریزی زبان پر عبور حاصل کر کے ہالی ووڈ میں کام کرنے کے بھی خواہاں ہیں۔
انہیں 2022ء میں ٹک ٹاک پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا بھی اعزاز حاصل ہے، ٹِک ٹاک پر خابی لیم کے 150 ملین جبکہ انسٹا گرام پر 79.5 ملین فالوورز ہیں۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…
زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…