22ستمبر کو عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر پی ٹی آئی نے حکمت عملی تیار کر لی،کیا ہونےوالا ہے؟بڑی خبر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک اںصاف کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا تو اسلام آباد بندکر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی سربراہ کی گرفتاری کی صورت میں بھرپور ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پارٹی نے باقاعدہ حکمت عملی بھی طے کر لی اس حوالے سے مطابق تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔حکومت کے خلاف ردعمل کے حوالے سے پی ٹی آئی خیبرپختنخواہ سب سے زیادہ متحرک نظر آ رہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز پی ٹی آئی کے خیبرپختونخواہ کے صدر پرویز خٹک کی زیر صدارت صوبائی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس میں سینئر ترین قیادت اسد قیصر، نورالحق قادری ،اعظم سواتی ،علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، شہریار آفریدی، عاطف خان، شوکت یوسفزئی، شہرام ترکئی نے شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا، جبکہ پارٹی سربراہ کی گرفتاری کی صورت میں ردعمل کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

اجلاس کے دوران صوبائی وزیر خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں کے خلاف قائم جھوٹے و بے بنیاد مقدمات کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں کو بند کر کر کے دھرنا دیا جائے گا جو امپورٹڈ حکومت کی رخصتی تک جاری رہے گا۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

2 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

15 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

25 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

38 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

43 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

47 mins ago