کوئٹہ میں پود گلی چوک میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں دھماکا ہوگیا، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے ہیں، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، دھماکے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، سکیورٹی اداروں نے سکیورٹی سخت کردی .
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں پود گلی چوک میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے ہیں،دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی گئی، دھماکے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا .

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے . اسی طرح دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اور ریسکیو ٹیمیں جائے دھماکا پر پہنچ گئیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے شواہد اکٹھے کیے . سکیورٹی اداروں نے شہر کے داخلی خارجی علاقوں سمیت حساس مقامات کی سکیورٹی بھی سخت کردی ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں