وزیرا عظم شہباز شریف کی سمر قند میں چین کے صدر سے ملاقات

سمر قند (قدرت روزنامہ) وزیرا عظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا،جبکہ باہمی دلچپسی اور علاقائی و بین الاقوامی امورپر تبادلہ خیال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی صدر سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں ملاقات کی۔
چینی صدر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پاک چین دوستی کیلئے دیرینہ عزم رکھنے والے رہنماء ہیں،چینی صدر شی جن پنگ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عملیت پسندی اور کارکردگی کی حامل شخصیت قرار دیا۔وزارت عظمٰی سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کی چینی صدر سے یہ پہلی ملاقات ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی قیمت پاکستان نے سیلاب سے تباہ کاریوں کی صورت میں اداکی ہے۔
ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں ںے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کےاثرات کا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے کسی بھی سیلاب سے اتنی تباہی نہیں آئی تھی جتنی پاکستان میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں آئی ہے۔ کیا یہ آفت اور تباہی پاکستان کے لیے آخری ہوگی یا دیگر ممالک کو بھی ایسی صورتحال کا سامناکرناہوگا؟پاکستان عالمی حدت اورموسمیاتی تبدیلی کے زیر اثر ہے،سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں حالات ٹھیک نہیں ہیں۔
شہباز کا کہنا تھا کہ سیلاب اور بارش کا پانی جگہ جگہ موجود ہے جس کے باعث ملیریا،ڈینگی اور دیگر بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ سیلاب سے 1 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے اور ہزار وں زخمی ہیں۔جبکہ مویشی،فصلیں،گھر،بستیاں اور شہر متاثر ہوئے۔بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ انکا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس لئے دنیا کو ہماری مدد کے لیے آگے آنا ہو گا،ہمارے درمیان موجود کچھ ممالک نے سیلاب متاثرین کی بہت مدد کی ان کامشکورہوں۔
