مون سون بارشوں کے بعد ملک میں بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)گزشتہ 2 ماہ کے دوران ہونے والی موسلادھار بارشوں کے بعد کراچی میں نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال کے باعث شہر میں حالیہ ہفتوں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔حالیہ مون سون بارشوں کے بعد ملک میں بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے، محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 192 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ضلع کورنگی میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وہاں 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ضلع شرقی 45 اور ضلع جنوبی 35 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع وسطی 26، ضلع ملیر 14، کیماڑی 6 اور ضلع غربی سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ یکم ستمبر سی16ستمبر تک کراچی میں 1428 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ اگست میں کراچی بھر میں 1265 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رواں سال سندھ بھر میں 4 ہزار 230 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اب تک کراچی میں 9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کراچی میں مچھروں کی بہتات جاری ہے ڈینگی کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی کی 246 یونین کونسل کے لئے صرف 30 اسپرے گاڑیاں موجود ہیں جن میں 60 اسپرے گاڑیوں میں سے 30 پہلے ہی خراب ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ 30 گاڑیاں گزشتہ تین سالوں سے خراب کھڑی ہیں، کراچی میں مچھروں اور وبائی امراض سے بچاں کی ذمہ داری کے ایم سی کی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ شہربھر میں اسپرے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کررہا ہے، کراچی میں اسپرے کرنے کے لئے ساٹھ افراد پر مشتمل اسٹاف موجود ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اسپرے کرنے والی فی گاڑی کو پندرہ لیٹر پیٹرول فراہم کیا جاتا ہے جبکہ 40لیٹر ڈیزل اور اس میں ایک لیٹر ڈیلٹا میتھرین دوائی شامل کی جاتی ہے۔دوسری جانب سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کو سندھ میں اہم کردار سونپ دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان سندھ میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت سے مل کر حکمت عملی مرتب کریں۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

10 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

24 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

36 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

48 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago