ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر کے ساتھ رابطے میں رہیں جبکہ نورا فتحی نے ملزم سے تعلقات ختم کر لیے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس سکیش چندر شیکھر سے اس قدر متاثر تھیں کہ وہ اِنہیںاپنے خوابوں کا راجا تصور کرنے لگی تھیں
اور سکیش سے شادی کا بھی سوچ رہی تھیں۔ دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے اداکارہ نورا فتحی سے 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری میں ملوث تہاڑ جیل میں بند ملزم سکیش چندر شیکھر سے تعلقات اور اس سے ملنے والے تحائف سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ای او ڈبلیو کے اسپیشل کمشنر آف پولیس، رویندر یادو نے اس کیس سے متعلق بات کرتے بتایا ہے کہ اداکارہ نورا فتحی کے بہنوئی کو 2021ء میں سکیش سے بی ایم ڈبلیو ملی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران یہ تضاد بھی واضح ہو گیا ہے کہ سکیش سے بی ایم ڈبلیو نورا نے نہیں بلکہ اْن کے بہنوئی نے لی تھی۔ نورا نے سکیش سے بی ایم ڈبلیو کا تحفہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔رویندر یادو نے مزید کہا کہ اداکارہ جیکولین کے لیے زیادہ پریشانی کی بات ہے کیونکہ اس نے سکیش کے مجرمانہ کردار کو جاننے کے بعد بھی اس سے تعلق نہیں توڑا مگر سکیش سے متعلق جب نورا کو شک ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے تو نورا نے خود ہی سکیش سے رابطہ ختم کر لیا تھا۔رویندر یادو نے اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا کہ سکیش اداکاراؤں کو ورغلانے کی کوشش کر سکتا ہے کیونکہ اس کے پاس منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری سے بنائی ہوئی لاتعداد جائیدادیں ہیں۔اس سے قبل ای او ڈبلیو نے سکیش کی سابقہ گرل فرینڈ، بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز سے اس کیس کے سلسلے میں آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔دہلی پولیس کے ونگ کا بتانا ہے کہ دونوں اداکاراؤں سے تفتیش کے دوران اس کیس سے براہ راست تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…
زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…