یہ کہا تھا ماہرہ ہیروئن اچھی نہیں لگتی، یہ نہیں کہ وہ بوڑھی ہو چکی، فردوس جمال

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ میری ماہرہ خان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے اور میرا بیان تیکنیکی بنیاد پر مبنی تھا۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل فردوس جمال کے اس بیان پر شوبز انڈسٹری میں کافی شور اٹھا تھا کہ

اداکارہ ماہرہ خان کو ہیروئن کے کردار نہیں کرنے چاہئیں بلکہ اپنی عمر کے مطابق وہ عورت والے کردار ادا کرے۔ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیان کا ہرگز یہ مطلب نہیں تھا کہ ماہرہ خان بہت بوڑھی یا عمر رسیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میری بات کا مطلب یہ تھا کہ لوگوں کے ذہنوں میں ہیروئن کا تصور سولہ سترہ سال کی لڑکی کا ہوتا ہے، عورت اور ہیروئن میں فرق ہوتا ہے۔فردوس جمال کا مزید کہنا تھا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے نہ ہی میں کسی سے جلتا ہوں۔ میں ٹیکنیکل بندہ ہوں اور ٹیکنیکل بات ہی کرتا ہوں۔ میں ہر کسی کو ایک ٹیکنیشن کی نظر سے ہی دیکھتا ہوں اور لوگوں کو بظاہر اچھی نظر آنے والی چیز مجھے بری لگتی ہے۔

Recent Posts

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

6 mins ago

کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…

21 mins ago

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

34 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

39 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

45 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

51 mins ago