ہماراکوئی جھگڑانہیں ہواتھا۔۔۔اداکارہ فضاء علی کاطلاق سے متعلق چونکادینے والاانکشاف

(قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ ومیزبا ن فضا علی نے اپنی طلاق سے متعلق ہوش اڑ ادینے والے انکشافات کردئیے . فضا علی نے 2007میں فواد فاروق سے شادی کی ان کے شوہر ایک کاروباری شخصیت تھے اس لیے وہ شوہر کے ہمراہ لاہورمیں آئی تھیں ،فضا علی کی ایک بیٹی بھی ہے جس کانام فرال ہے .

جوڑی کے درمیان 2017میں طلاق ہوگئی تھی . فضا علی نے یاد گارڈرامہ مہندی سے اپنی اداکاری کاآغاز کیاعلاوہ ازیں کئی وہ کئی ڈرامہ سریلز میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں تاہم اب وہ ڈراموں کے بجائے زیادہ ترپروگراموں کی میزبانی میں مصروف عمل دکھائی دیتی ہیں . حال ہی میں فضا علی کوایک مارننگ شومیں بطور مہمان مدعو کیاگیاجہاں انہوں نے پہلی بار سابق شوہر فواد فاروق سے طلاق کی اصل وجہ سامنے لے کرآئیں . مارننگ شوہوسٹ نے اداکارہ فضا ء سے سوال کیاکہ وہ فواد فاروق کے ساتھ خوشگوارازدواجی زندگی گزاررہی تھیں لیکن پھرکیاہوااورکون سے عوامل ان کی علیحدگی کاسبب بنے ؟فضا نے بتایا کہ جب میں نے فواد سے شادی کی تو میں کراچی میں رہائش پذیر تھی ، وہ مجھے اپنے کام کی وجہ سے لاہور لے گئے تھے . وہ ایک کاروباری شخص تھے اور وہ ایک چنیوٹی خاندان سے سے تعلق رکھتے ہیں . فضا علی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایسا کوئی مسئلہ نہیں تھا ، انہوں نے کبھی مجھے نہیں ڈانٹا تھا اور نہ ہی ان کے شوہر نے کبھی انہیں گالی دی، یا مارا یا میرے ساتھ کوئی غیر اخلاقی سلوک کیالیکن ہاں وہ ایک سماجی شخص ہیں اور انہیں سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینا بہت پسند ہے . فضاء کا کہنا تھا کہ جس خاندان سے میرا تعلق ہے اس میں پارٹیوں کا کوئی تصور نہیں ہے . فضا نے مزید کہاوہ چاہتے تھے کہ میں کمیٹی پارٹیوں میں شامل ہوں اور سماجی سرگرمیوں میں حصہ لوں، وہ میرا وقت نہیں چاہتے تھے بلکہ وہ صرف چاہتے تھے کہ میں سوشل ورکر بن کر کام کروں . اداکار ہ نے بتایا کہ وہ چاہتے تھے کہ میں لاہور ٹاؤن کی سب سے مشہور شخصیت بن جاؤں . انہوں نے بتایا کہ فاروق اداکارہ فضاء کے کام کو اہمیت نہیں دیتے تھے بلکہ ان کے کام کو کچرا کہتے تھے ان کا کہنا تھا کہ یہ سباس کے لیے فضول تھا بس ان کی یہ خواہش تھی کہ میں سماجی ہو جاؤں . فضا علی نے انٹرویو کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی میں کچھ ایسے ذاتی مسائل بھی سامنے آئے جس کے بعد ان کے گھر والوں نے فیصلہ کیا کہ وہ فوادکے ساتھ نہیں رہیں گی، اس پر کوئی جھگڑا نہیں ہوا اور نہ کوئی ماحول خراب ہوا تھا، بیٹی کی خاطر ہم آج بھی ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں، وہ اپنے سابقہ شوہر کے گھر جاتی ہیں لیکن اگر کوئی مسئلہ ہو جائے تو گھر کے باہر ہی کھڑے بات کر لیتی ہیں اور ساس سسرکو وہ آج بھی امی ابو بی کہتی ہیں . . .

متعلقہ خبریں