بہاولنگر میں 7 سالہ بچے کے ریپ اور قتل کا مجرم بڑا بھائی نکلا، تفتیش میں دل دہلا دینے والے انکشافات

بہاولنگر(قدرت روزنامہ) بہاولنگر میں 7 سالہ بچے کے ریپ اور قتل کا مجرم بڑا بھائی نکلا . ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کیس کے تفتیشی افسر شہزاد اشفاق کا کہنا ہے کہ 2 ستمبر کو بچے کی لاش گاؤں کے ایک زمیندار کے گھر سے ملحقہ گلی سے ملی تھی .

قتل سے پہلے بچے کے ساتھ زیادتی کی تھی . تفتیشی افسر کے مطابق علاقے میں درجنوں مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کے باوجود بچے کو کوئی سراغ نہیں ملا .
پولیس نے بچے کے اہلخانہ سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا تو بیانات ریکارڈ کرانے کے دوران متاثرہ بچے کے بھائی اور بہنوئی بےچین نظر آئے . ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تھانے لے جایا گیا جہاں 25 سالہ مرکزی ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے مالک مکان کے خالی گھر میں چھوٹے بھائی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کر دیا بعدازاں بہنوئی کی مدد سے لاش گلی میں پھینکی .
ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے واقعے کے روز ادویات کا بھی استعمال کیا تھا . ملزم نے خوفناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک نو عمر لڑکے ساتھ عرصہ دراز سے زیادتی کرتا تھا تاہم اُس دن ڈھونڈنے کے باوجود وہ لڑکے کو نہ ڈھونڈ سکا جس کے بعد نابالغ بھائی کو ہی زیادتی کا نشانہ بنایا . ملزم کے مطابق بچے نے چیخ و پکار کی تو اس کا گلا دبا دیا .
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم علاقے میں مویشیوں اور پالتو جانوروں کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے بھی کئی بار رنگے ہاتھوں پکڑا جا چکا . ملزم نے دیگر نابالغ بچوں کو رقم کا لالچ دے کر یا زبردستی بھی زیادتی کرنے کا اعتراف کیا . ملزم کے مطابق متاثرہ بچے دھمکیوں کے خوف سے خاموش رہتے تھے . تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کے بہنوئی کو بھی حقائق چھپانے اور جرم کی حوصلہ افزائی کے الزام میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں