اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ملک میں احتساب کا جنازہ نکل گیا، دو ہزار چار سو ارب روپے لوٹنے والوں کو معاف کیا گیا۔ایک بیان میں بابر اعوان نے کہا کہ 1985 سے پہلے کے جرائم ختم کردیے گئے ہیں، جمہوری معاشرے میں ایسے قوانین نہیں بنائے جا سکتے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چوتھی ترمیم ہے کہ ڈی سی جو ریٹ لگائے گا وہی ہوگا، پانچویں ترمیم کے مطابق ملزم مال مسروقہ بیچ سکتا ہے،
چھٹی ترمیم ہے کہ کیس ثابت نہ ہوا تو الزام لگانے والے کو پانچ سال قید ہو گی۔
ان کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے احتساب کا جنازہ روکے رکھا ہے، اسلام آباد میں اتنے اتوار بازار نہیں لگتے جتنے عمران خان کے خلاف مقدمات بنائے گئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ 20 ارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں، سندھ حکومت نے 8 ارب روپے تقسیم کرنے کے کا دعویٰ کیا ہے، میڈیا کو دکھاؤ پیسے کہاں تقسیم ہوئے۔
کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…
لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…