طالبان حکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ عالمی برادری سے مل کر کریں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ طالبان حکومت تسلیم کر نے کا فیصلہ عالمی برادری سے مل کر کریں گے۔افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور اعلی خان اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ میڈیا کو تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ پاکستان سب کو کابل میں سپورٹ کرتا ہے۔
کوئی نکلنا چاپتا ہے تو ہم مدد دیں گے۔پاکستان کسی کی جیت اور شکست پر بات نہیں کرتا، پاکستان کابل میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مدد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ میں کرائس میجمنٹ سیل چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے جس سے پاکستان میں موجودہ سفارتخانے رابطہ کر سکتے ہیں۔کسی کو علم نہیں تھا کہ افغانستان میں اتنی جلدی تبدیلی آ جائے گی۔

افغانستان میں ابھی صورتحال بہتر ہے اور مہاجرین کا بحران نہیں آیا۔پاکستان قانون کا نفاذ اور انسانی حقوق پر عمل درآمد چاہتا ہے۔ابھی تک کسی نے پاکساتن کو آفیشلی الزام نہیں دیا۔ابھی قربانی کا بکرا ڈھونڈنے اور بنانے کا جاری ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کابل میں سب کوسپورٹ کررہا ہے لیکن اشرف غنی نے پاکستان کی بات سمجھنے کی بجائے بھاگنا بہتر سمجھا ، پاکستان کسی کی ہار یا جیت پر بات نہیں کرتا تاہم کابل پر توقع سے بہت پہلے قبضہ ہوگیا اور بھارت کو سانپ سونگھ گیا اس لیے دہلی میں مکمل سناٹا ہے۔
دوسری طرف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان سے لوگوں کا بحفاظت انخلا پاکستان کی پہلی ترجیح ہے ، پاکستان کابل کیلئے مزید پروازیں بھیجنے کی کوششیں کر رہا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی بلایا ہے ، افغانستان کی صورتحال پر سیاسی اور عسکری قیادت مل کر مشاورت کرے گی۔ اسلام آباد میں افغان رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ افغان وفد سے بدلتی صورتحال پر بات چیت ہوئی ، افغان وفدمیں مختلف مکتبہ فکر کے لوگ شامل تھے ، ملاقات میں پاکستان کا مؤقف پیش کرنے کا موقع ملا جب کہ ڈنمارک کے وزیرخارجہ سے بھی بات ہوئی ہے ، ڈنمارک وزیرخارجہ سفارتخانے کے لوگوں کا انخلا چاہتے ہیں ، ڈنمارک سفارتخانے کے لوگوں کا بحفاظت انخلا ہوچکا وہ پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago