اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھانا حکومت کی مجبوری ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی یہی شرط ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا مجبوری میں مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا قیمتیں بڑھانے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کر سکتے لیکن قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے
کیونکہ آئی ایم ایف کی طرف سے یہی شرط ہے اور ہمارے پاس اس مجبوری کا کوئی حل نہیں ہے۔ مریم نواز سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا مریم نواز وہی بات کر رہی ہیں جو وزیراعظم شہباز شریف کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا حکومت کے بجلی مہنگی کرنے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتی، حکومت سے کہوں گی کہ بجلی کی قیمت کم کی جائے۔
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…