بلوچستان میں سیلاب سے تباہ کاریاں جاری،مزید5افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں تباہ کاریاں جاری ہیں، جس میں مزید 5 افراد جاں بحق ہونے سے صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 299 تک پہنچ گئی ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق نئی اموات جعفر آباد ،چمن اور سوراب سے رپورٹ ہوئیں۔ مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والے 299 افراد میں 136 مرد73خواتین اور90بچے شامل ہیں جب کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 181 افراد زخمی ہوئے، جن میں 92 مرد 40 خواتین اور 49 بچے شامل ہیں۔مجموعی طور پر صوبے بھر میں 65ہزار997 مکانات منہدم اور جزوی نقصان کا شکار ہوئے۔ 2200کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔ بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 22 پل ٹوٹ چکے ہیں جب کہ 2 لاکھ 70 ہزار 744 مال مویشی ہلاک ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر 2 لاکھ 8 سو 11 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں سیلاب میں بہہ گئیں۔ اس کے علاوہ سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو وسیع پیمانے پر نقصانات پہنچا ہے۔

Recent Posts

ضلع کرم میں قبائلی جھڑپیں، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے درمیان مسلح…

3 mins ago

جلسے 2028 میں کریں گے، ابھی وعدے پورے کرنے کا وقت ہے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ انتشاری سیاست مسترد کرکے عوام…

12 mins ago

پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے2 ماہ میں کتنے ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی تا…

26 mins ago

فیصل آباد، بیہوشی کے انجکشن کا استعمال، کمسن مریضہ سے زیادتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں اسپتال کے ملازم نے 14 لڑکی کو نشہ آور…

35 mins ago

پی ٹی آئی ہر گزرتے دن کے ساتھ بے نقاب ہو رہی ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ…

47 mins ago

پی ٹی آئی کے انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی…

56 mins ago