عمران خان نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا، اسد عمر

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اسد عمر  نے کہا ہے کہ  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے توشہ خانہ کی تفصیلات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان تو تمام دستاویزی ثبوت کے ساتھ جواب پیش کر دیں گےاور سب کا نظر آجائے گا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں سوال کیا کہ کیا توشہ خانہ کا پچھلے 20 سال کا ریکارڈ کب قوم کے سامنے رکھا جائے گا کہ سب کو پتہ چلے کون کیا کرتا رہا ہے؟

خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کو توشہ خانہ کیس میں جواب جمع کرادیا گیا تھا جس کے بعد سماعت کو 19 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

تاہم توشہ خانہ ریفرنس کی اگلی سماعت 19 ستمبر بروز پیر کو  الیکشن کمیشن میں ہوگی جس میں کمیشن اپنا فیصلہ سنادیگا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا ہے جو کہ 60 صفحات پر مشتمل ہے۔

جواب کے مطابق عمران حکومت کے ساڑھے تین سال کے دوران 329 تحائف موصول ہوئے جبکہ توشہ خانہ کے 58 تحائف سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ نے وصول کیے۔

اسکے علاوہ تیس ہزار سے زائد مالیت کے کل 14 تحائف سابق وزیراعظم اور اہلیہ کو ملے تاہم جواب میں تمام تحائف ٹیکس ریٹرن اور اثاثوں کی تفصیلات میں موجود ہیں۔

جواب میں بتایا گیا ہے کہ توشہ خانہ تحائف کے چار یونٹ بیچے گئے جبکہ توشہ خانہ تحائف کے بدلے تین کروڑ سے زائد کی رقم ادا کی گئی۔

Recent Posts

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

3 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

7 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

10 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

13 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

17 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

23 mins ago