اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر صحت کی ہدایت پر ملک بھر میں جعلی ادویات کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے .
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر ملک بھر میں جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے .
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں کاروائیاں جاری ہیں جبکہ ڈریپ کی ٹیم نے کراچی میں دو بڑی کاروائیاں کی ہیں .
ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ ڈرگ کنٹرول ٹیم نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور سندھ پولیس کے ہمراہ سعود اباد ریڈ کیا جہاں پر ان رجسٹرڈ ادویات کی پروڈکشن جاری تھی .
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ کا کہنا ہے کہ خام مال پیکنگ میٹریل اور تمام ادویات کو قبضے میں لیکر سیل کر کے پولیس نے ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے .
اسکے علاوہ ڈرگ کنٹرول ٹیم نے کراچی میں فارما ڈسٹری بیوٹر گلشن اقبال پر چھاپہ مارا ، چھاپے کے دوران بغیر وارنٹی کے بھاری مقدار میں ان رجسٹرڈ ساییکو ٹراپک نارکوٹکس یعنی نشے کی ادویات کو قبضے میں لے لیا گیا ہے .
وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف بھر پور قانون کارروائی کی جائے گی، جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کو کیف کردار تک پہنچایا جائے گا .
انہوں نے کہا کہ جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کیونکہ ہم کوالٹی اور معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں .
عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے .
. .