بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 299 تک پہنچ گئی، پی ڈی ایم اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 299 تک پہنچ گئی ہے .

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے بارے میں رپورٹ جاری کی جس میں بتایا کہ صوبے میں جاں بحق ہونے والوں میں 136 مرد 73 خواتین اور 90 بچے شامل ہیں .

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہو کر 172 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 91 مرد 39 خواتین اور 45 بچے شامل ہیں .

ادارے نے کہا کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 65 ہزار مکانات منہدم اور جزوی نقصان کا شکار ہوئے، بارشوں میں 1500 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہرائیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں .

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 22 پل ٹوٹ چکے ہیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی نقصان پہنچا ہے .

 

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 لاکھ 8 سو 11 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں سیلاب میں بہہ گئے ہیں، بارشوں سے 2 لاکھ 70 ہزار 744 مال مویشی مارے گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں