بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 299 تک پہنچ گئی، پی ڈی ایم اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 299 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے بارے میں رپورٹ جاری کی جس میں بتایا کہ صوبے میں جاں بحق ہونے والوں میں 136 مرد 73 خواتین اور 90 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہو کر 172 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 91 مرد 39 خواتین اور 45 بچے شامل ہیں۔

ادارے نے کہا کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 65 ہزار مکانات منہدم اور جزوی نقصان کا شکار ہوئے، بارشوں میں 1500 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہرائیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 22 پل ٹوٹ چکے ہیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

 

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 لاکھ 8 سو 11 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں سیلاب میں بہہ گئے ہیں، بارشوں سے 2 لاکھ 70 ہزار 744 مال مویشی مارے گئے ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ،تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،2 افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار…

2 mins ago

کراچی: نظارت خانے میں آتشزدگی، 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ون میں نظارت خانے میں کھڑی 100 سے زائد…

15 mins ago

بلوچستان: کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض جان کی بازی…

24 mins ago

صدارتی انتخابات ہارنے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی…

30 mins ago

حکومت کی آئینی ترامیم کا طریقہ کار متنازع ہوگیا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ حکومت کا…

36 mins ago

کیا قوم کو منی بجٹ کا سرپرائز ملنے والا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر ہے وفاقی حکومت نے…

44 mins ago