وزیراعظم نے شنگھائی سربراہ اجلاس میں بھارتی ہم منصب سے بات چیت سے گریز کیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی سربراہ اجلاس میں بھارتی ہم منصب سے بات چیت سے گریز کیا۔وزیراعظم کے ساتھ دورے پر گئے وفاقی وزیر کے مطابق بھارتی ہم منصب سے ملاقات ایک ایشو بن جاتا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں بھی یہی پالیسی رکھیں گے۔
بھارت کے ساتھ تجارت کے معاملات پر بھی بات چیت نہیں کر رہے۔یہ پالیسی کا حصہ ہے، بھارت ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور سیلاب کے باعث ہم مشکل میں ہیں۔انہوں نے کہا بھارت تجارت کے معاملے پر خود بات کرے تو ایک الگ بات ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف ازبکستان کا 2 روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوئے تو ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف نے سمرقند ایئرپورٹ پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو الوداع کیا۔
اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امام بخاریؒکے روضہ پر حاضری دی۔ وزیراعظم نے دورہ کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے دورہ کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے متعلق آگاہی میں اضافہ ہوا ہے، موسمیاتی تبدیلی ترقی میں رکاوٹ اور پسماندگی کا باعث ہے۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ سمرقند سے اس اطمینان کے ساتھ روانہ ہو رہے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کے بارے میں اب آگاہی بڑھی ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک یہ سمجھتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی ہماری ترقی میں رکاوٹ اور عشروں کی پسماندگی کا سبب ہے، ہمیں متحد ہو کر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنا ہو گا۔

Recent Posts

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

5 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

10 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

13 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

15 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

19 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

26 mins ago