ڈیفنس میں خاتون سے کار چھیننے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

پشاور (قدرت روزنامہ) ڈیفنس میں خاتون سے کار چھیننے والا ملزم پشاور میں پولیس مقابلے میں مارا گیا، ملزم کا تعلق راولپنڈی کے مشہور گینگ بلال ثابت سے تھا۔ ملزم پشاور بھاگ گیا تھا۔خاتون کو اغواء کرکے کار چھیننے والے ایک ملزم عبداللہ کو 30جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ کو بیڈیا روڈ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کا تعلق رالپنڈی کے کار چور گینگ بلال صابر سے تھا۔پولیس کے مطابق خاتون سے چھینی گئی کار بھی ملزم سے برآمد کر لی گئی تھی جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کی کوشش جاری تھی کہ ایک ملزم پشاور میں مارا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان 2 ماہ میں اسی نوعیت کی 3 وارداتیں کر چکے ہیں، ملزمان 2وارداتیں ڈیفنس اور ایک مسلم ٹائون میں کر چکے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان گاڑی ڈیفنس سے رنگ روڈ پر لے کر گئے اور شاہدرہ راوی ٹول پلازا سے ایگزٹ ہو گئے، ملزمان جس گاڑی میں آئے وہ بیدیاں روڈ کی طرف گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان 3گروپوں کو کاریں فروخت کرتے ہیں، کاریں خرید کر یہ گروپ جعلی کاغذات تیار کرتے ہیں، جیوفیسنگ مکمل کرلی گئی ہے اور اب چھاپوں کاسلسلہ جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کیس کی تفتیش اے وی ایل ایس کی 3 ٹیمیں کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں نامعلوم اغوا ء کاروں نے خاتون کو گاڑی سمیت اغوا ء کرنے کی کوشش کی تاہم خاتون بچ گئیں۔لاہور پولیس کے مطابق خاتون دفتر سے نکل کر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی تو اغوا ء کار گاڑی میں پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق خاتون گاڑی اسٹارٹ کرنے لگی تو ایک اغوا کار پچھلی سیٹھ پر بیٹھ گیا، خاتون باہر نکلنے لگی تو دوسرا اغوا ء کار خاتون کو دھکیل کر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گیا۔ پولیس کے مطابق اغوا ء کار نے زبردستی خاتون کو دوسری سیٹ پر منتقل کیا، جہاں سے تھوڑی دیر بعد وہ جان بچانے میں کامیاب رہی ۔

Recent Posts

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر…

4 mins ago

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 773 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے،…

7 mins ago

آڈیو لیکس کیس؛ آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں آئی بی کی بینچ پر اعتراض…

12 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اَپ ہے؟ وان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی…

17 mins ago

انوشکاشرما کی سالگرہ پر ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ وائرل ہوگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کی…

24 mins ago

سندھ ہائیکورٹ کا تھانوں کی زمین پر کمرشل سرگرمیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اسٹیشنز کی زمین پر دکانوں اور دیگر کاروبار کے خلاف…

24 mins ago