پنجاب میں مسلم لیگ ن کے لیے سیاسی اسپیس کم ہورہی ہے

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کے لیے سیاسی اسپیس کم ہو رہی ہے . تفصیلات کے مطابق سینئیر صحافی نعیم اشرف بٹ نے کہا کہ پنجاب کے حالیہ دورہ لاہور کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری پنجاب کھپے کا نعرہ لگاتے رہے .

انہوں نے مسلم لیگ ن کے سابق ارکان اسمبلی اور منتخب نمائندوں کو منانے کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا . ذرائع کے مطابق چند روز قبل لاہور ميں مسلم ليگ ن کے سابق ارکان اسمبلی اور چند منتخب نمائندوں سے ملاقات میں آصف زرداری نے کہا کہ اب مسلم لیگ ن کی پنجاب ميں سياسی اسپيس کم ہورہی ہے لہٰذا پاکستان پيپلزپارٹی کےدروازے ہرایک کے ليے کُھلے ہيں . نعیم اشرف بٹ کے مطابق آصف زرداری نے جن سياسی رہنماؤں نے ملاقات کی ان کا تعلق جنوبی پنجاب اورسرگودھا ڈويژن سے تھا تاہم پاکستان پیپلزپارٹی ميں شموليت کا اعلان کسی نے نہیں کيا . پاکستان پيپلز پارٹی کے سينئررہنما نے يہ دعویٰ بھی کيا کہ آصف زرداری سے ملاقات کرنے والوں ميں چند موجودہ ارکان اسمبلی بھی شامل تھے . خیال رہے کہ 2023ء کے عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں نے ابھی سے سیاسی گٹھ جوڑ شروع کر دیا ہے ، ایسے میں سابق صدر آصف علی زرداری کے پنجاب کے حالیہ دورے کو کافی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے . اس حوالے سے سینئیر کالم نگار مظہر عباس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات اگر شیڈول کے مطابق اکتوبر2023ء میں ہوں تو ابھی بہت دور ہیں . چونکہ زیادہ توجہ پنجاب کے آئند ہ سیاسی منظر نامے پر ہوگی اس لیے چھوٹی پارٹیوں اور پارٹیوں کے اندر مایوس عناصر سے رابطوں کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں . . .

متعلقہ خبریں