دنانیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل؛ کین ڈول نے آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ’کین ڈول‘ عرف عدنان ظفر نے اداکارہ دنانیر مبین کو ایک ویڈیو پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔دنانیر کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں انہوں نے گھر میں لپ پلمر بنانے کا طریقہ بتایا تھا۔
اداکارہ کی جانب سے بتائے جانے والے ٹوٹکے میں پٹرولیم جیلی میں لال مرچیں اوردارچینی کا پاڈرملا کرہونٹوں پر 5 منٹ کے لیے لگانا تھا اور اس کے بعد انہیں لال مرچوں کے سبب کافی تکلیف اٹھانی پڑی۔

دنانیر نے ویڈیو کے کیپشن میں یہ نسخہ خواتین کو گھرپرآزمانے سے منع کیا تھا۔وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے عدنان ظفر نے دنانیرکو کہا کہ پٹرولیم جیلی میں لال مرچیں اور دارچینی پاڈرملا کر ہونٹوں پر لگا کر آپ خود کو بڑی کترینہ کیف سمجھ لیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری جان خدا کا خوف کریں، دارچینی سہی ہے لیکن لال مرچ انتہائی نقصان دہ ہے۔
کین ڈول نے کہا کہ اگر آپ نے کوئی ایسی پراڈکٹ استعمال کی ہے جس میں مرچیں محسوس ہوں تو وہ ایک مخصوص قسم ہوتی ہے جس میں ایسنس شامل کیے جاتے ہیں جو آپ کی جلد کے لیے ٹھیک ہوتے ہیں۔
عدنان ظفر کا کہنا تھا کہ یہ بالکل ٹھیک نہیں ہے ،ایسا مت کریں اگر پیسے ہیں تو آپ فلر کروالیں، مرچیں نقصان دہ ہیں آپ کو بلسٹر بن سکتا ہے یا پھر ورم آسکتا ہے۔

Recent Posts

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

22 mins ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

32 mins ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

55 mins ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

1 hour ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

1 hour ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

1 hour ago