حکومت انتخابات کی طرف نہ بڑھی تو فائنل کال دینگے، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات کی طرف نہ بڑھی تو فائنل کال دی جائیگی اور 2 ہفتوں میں یہ فائنل کال دی جاسکتی ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی، تمام تنظیموں کو کہہ دیا ہے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی تیاری کریں، کارکنان ستمبر کے مہینے میں ہی فائنل کال کا انتظار کریں، اسلام آباد میں ایسی احتجاج کی کال آئے گی جو اس سے پہلے کسی نے دیکھی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ انتخابات کی بات کریں آکر ہمارے ساتھ بیٹھا جائے، اس وقت دو راستے ہیں ایک آئیڈیل جمہوریت بن کر ابھریں گے یا نارتھ کوریا اور برما بن جائیں، خواجہ آصف نے اگر کہا ہے بات چیت کے لیے تیار ہیں تو یہ مثبت بات ہے پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے، اس وقت ملک کے مفاد میں ہے کہ بغیر کسی انتشار کے بغیرالیکشن کی طرف بڑھیں، اگر نقصان ہوا تو اس کی ذمے داری تحریک انصاف پر نہیں ہوگی، عبوری حکومت نے آنا ہی آنا ہے اس پر کوئی دو رائے نہیں ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کور کمیٹی نے ملک کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ملک میں ایک سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا ہے، ملک کے برے شہروں میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے ہیں، کریانے کی دکان اور بیکریوں پر بھی ڈاکے پڑ رہے ہیں، لوگوں کو روٹی کے لالے پڑ گئے ہیں اس لیے اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے، لوگوں کی نوکریاں جارہی ہیں مہنگائی بڑھ گئی ہے، اگلے چند ماہ میں مزید 10 لاکھ افراد بے روزگار ہونگے، حکومت نے چیخوں کے علاوہ اور کوئی پلان نہیں دیا۔انہوں نے بتایا کہ کور کمیٹی اجلاس میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا، ہونے والی تباہی پر دلی صدمہ ہے، سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے، سیلاب کے متاثرین کی مدد کا ملک گیر منصوبہ ہے، پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ٹیلی تھون میں 11 ارب روپے دیے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جن صوبوں میں ہماری حکومت ہے وہاں 26 اکتوبر سے 9 نومبر تک عشرہ رحمت العالمین ﷺ منائیں گے۔

Recent Posts

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

13 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

17 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

29 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

39 mins ago

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

53 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

1 hour ago