آرمی چیف کی تعیناتی شہباز شریف لندن میں نواز شریف کے مشورے سے کریں گے، خرم دستگیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزير خرم دستگیر نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ شہباز شریف لندن میں نواز شریف کے مشورے سے کریں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جتنی مرضی ملاقاتیں کر لیں، آخری فیصلہ وزیر اعظم نے کرنا ہے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان اگر عوام کے خیرخواہ ہیں تو ان کو خیرپور ناتھن شاہ جانا چاہیے۔
وفاقی وزیر سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز کے اختلاف کا سوال ہوا تو خرم دستگیر نے جواب دیا کہ مریم نواز پارٹی کی نائب صدر ہیں پارٹی میں اختلاف رائے ضرور ہوتا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نومبر میں نئے آرمی چیف کا تقرر کریں گے، اداروں، آرمی چیف کی تعیناتی، آئی ایم ایف کے پروگرام اور سیلاب متاثرین کی امداد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان قومی سلامتی اور قومی وجود پر حملہ کر رہے ہیں، اپنے اقتدار کے لیے وہ ملک کی سلامتی بھی داؤ پر لگا سکتے ہیں، ان کے خلاف قانون اور قاعدے کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

2 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

26 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

30 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

43 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

49 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

56 mins ago