ہمیں کسی سپرپاور کی غلامی نہیں کرنی، عمران خان

چار سدہ (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے ملک میں جلد از جلد عام انتخابات کے لیے اتحادی حکومت پر دباؤ ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کسی سپرپاور کی غلامی اور نہ ہی کسی کے خوف سے جنگ میں شرکت نہیں کرنی ہے۔چارسدہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانی کے پی کے نہیں دی، مولانا فضل الرحمان کو پیسہ دو اور کوئی بھی فتویٰ حاصلل کرلے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کہا میں مانگنے نہیں آیا لیکن مجبور ہوں، کیا کسی ملک کا لیڈر ایسا ہوتا ہے، ان لوگوں نے قوم کو دنیا کے سامنے شرمندہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سازش کے ذریعے جو حکومت آئی اس کے 2 مقاصد تھے، امریکا چاہتا تھا ایسے حکمران آئیں جو دنیا میں بھکاریوں کی طرح گھومیں، ہم اپنے ملک کی خارجہ پالیسی کو کسی ملک کیلیے قربان نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب یہ حکومت چھوڑ کر گئے خسارہ زیادہ آمدنی کم تھی، جس انسان کو خوف ہوتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، وقت آئے گا میرا پاکستانی دنیا میں فخر سے گھومے گا، اس حکومت نے کہا مشکلات اس لیے ہیں پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ کردیا۔عمران خان نے کہا کہ جو بھی قیادت آئے اس کا جینا مرنا پاکستان میں ہو، ایک کال دوں گا آپ نے حقیقی آزادی کے لیے نکلنا ہے، حقیقی آزادی حاصل کرکے ہم عظیم قوم بنیں گے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

5 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago