ڈی جی خان(قدرت روزنامہ)عدالتی احکامات نہ ماننے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق عدالت نے وزیر داخلہ کے ساتھ وفاقی سیکریٹری داخلہ اور چیئرمین نادرا کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ، چیئرمین نادرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عدالت نے زیر سماعت مقدمے کے ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا تھا۔
نوٹس کے متن کے مطابق عدالت نے چیرمین نادرا کو بھی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیرداخلہ، سیکرٹری داخلہ ،چیرمین نادرا نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتی ہے۔
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…