ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے،الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے

نارووال (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے،الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، 2018 کا الیکشن مسلم لیگ ن کیلئے مشکل ترین تھا لیکن پھر بھی عوام نے مجھے کامیاب کرایا، ترقی یافتہ مملک کے کارخانوں کی آلودگی سے پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔
انہوں نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایک تہائی ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، سیلاب نے ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی مچائی، ترقی یافتہ مملک نے کارخانوں سے آلودگی پھیلائی۔ احسن اقبال نے کہا کہ آلودگی سے پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہوئیں، سیلابی علاقے دیکھ کے لگتا ہے، سمندر300 کلومیٹر ملک میں داخل ہو گیا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان براہراست متاثر ہوا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ کچھ لوگوں نے سیلابی صورتِ حال کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے زخیرہ اندوزی شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کا الیکشن مسلم لیگ ن کیلئے مشکل ترین تھا، لیکن اس کے باوجود نارووال کے عوام نے مجھے کامیاب کرایا۔دوسری جانب حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا فوری نئے انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا۔
جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں تینوں رہنماؤں نے معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔حکومتی اتحادیوں نے عام انتخابات کے حوالے سے عمران خان کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ اتحادی حکومت معاشی استحکام اور سیلاب زدگان کی بحالی کے بعد اگلے سال عام انتخابات کی طرف جائے گی۔
عمران خان کے لانگ مارچ سے الیکشن کی تاریخ نہیں دی جائے گی۔پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آصف زرداری اور نوازشریف کو ٹیلیفون کیا گیا۔ تینوں سیاسی رہنماؤں نے موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور عمران خان کی نئی احتجاجی کال سے نمٹنے کی حکمت عملی ہپر بھی بات چیت کی۔دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے ملاقاتیں شروع کر دیں۔

Recent Posts

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

2 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

4 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

8 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

15 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

32 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

3 hours ago