پی ڈی ایم سن لو! عمران خان آرہا ہے اور بڑی تیزی سے آرہا ہے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سن لو!عمران خان آرہا ہے اوربڑی تیزی سے آرہاہے ہیں، آئندہ حکومت عمران خان کی ہوگی، آج ملک کی جو حالت ہے یہ تباہی پی ڈی ایم کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے چارسدہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی پورا چارسدہ جلسہ گاہ میں موجود ہے، چارسدہ کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، آئندہ حکومت عمران خان کی ہوگی، پی ڈی ایم والوں نے حکومت سنبھالی تو کہتے تھے کہ بڑا تجربہ کار ہیں، آج ملک کی جو حالت ہے یہ تباہی پی ڈی ایم کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والو سن لو!عمران خان آرہے اوربڑی تیزی سے آرہے ہیں۔ دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے۔
6 ماہ میں معیشت نہیں سدھری، برآمدات نہیں بڑھیں۔ مہنگائی اورڈالر نہیں رکا۔مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سےنیچے چلے گئے،اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی ہے۔

گینگ آف تھری آصف زرداری، نواز شریف ،مولانا فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے۔نہ باہر سے امداد آئی نہ اندرسے مدد ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دورمیں ایم کیو ایم کو کوئی لاش نہیں ملی، 2 وزارتیں ہم نے دیں، 2 انھوں نے دیں۔ساتھ ان کو کراچی سے فارغ کر دیا، آصف زرداری بے شک لاہوربیٹھیں،الٹی گنتی شروع ہوچکی۔عمران خان اگلی انتخابی مہم سندھ سےشروع کرے گا۔
ثمرقند میں بلاول کا چہرہ پڑھا جاسکتا ہے۔پنجاب کی حکومت گرانے والے مرکزکی فکر کریں۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے ایک بار لاہور میں قیام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق آصف زرداری آئندہ ہفتے لاہور پہنچیں گے اور لاہور میں پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ آصف زرداری پیپلزپارٹی کے تنظیمی عہدیدروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دوسری جانب آصف زرداری کے لاہور میں طویل قیام کو پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کے لیے تبدیلی کا اشارہ قرار دیا جارہا ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ،تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،2 افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار…

9 mins ago

کراچی: نظارت خانے میں آتشزدگی، 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ون میں نظارت خانے میں کھڑی 100 سے زائد…

21 mins ago

بلوچستان: کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض جان کی بازی…

30 mins ago

صدارتی انتخابات ہارنے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی…

37 mins ago

حکومت کی آئینی ترامیم کا طریقہ کار متنازع ہوگیا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ حکومت کا…

43 mins ago

کیا قوم کو منی بجٹ کا سرپرائز ملنے والا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر ہے وفاقی حکومت نے…

51 mins ago