اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے لندن بیٹھک کی تیاری شروع کردی گئی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کیلئے اہم فیصلہ کیا جائے گا، لندن بیٹھک میں نومبر کے اہم فیصلے پر بھی مشاورت متوقع ہے۔ ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہبازشریف کے دورہ لندن کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ ن کے بڑوں نے لندن میں اہم بیٹھک کی تیاری شروع کردی ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، اسحاق ڈار سمیت وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔ ذرائع کہا کہنا ہے کہ لندن بیٹھک میں پنجاب میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر باضابطہ مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ لندن بیٹھک میں نومبر کے اہم فیصلے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف آج رات لندن پہنچیں گے۔
جہاں پر وزیراعظم شہباز شریف آنجہانی ملکہ الزیبتھ کی تدفین کی رسومات میں شامل ہوں گے۔ اسی طرح وزیراعظم شہبازشریف قائد ن لیگ نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستترہویں اجلاس میں شرکت کے لیے براستہ لندن، امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب سماء نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے ایک بار لاہور میں قیام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق آصف زرداری آئندہ ہفتے لاہور پہنچیں گے اور لاہور میں پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ آصف زرداری پیپلزپارٹی کے تنظیمی عہدیدروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ آصف زرداری کے لاہور میں طویل قیام کو پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کے لیے تبدیلی کا اشارہ قرار دیا جارہا ہے۔ مزید برآں گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مشہود نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت کا خاتمہ بہت قریب ہے، پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی اور پرویزالٰہی کے ڈاکو راج کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے، حکومت کے اقدامات عوام دوست ہونے چاہئیں لیکن ان کی توجہ انتقام پر ہے۔
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…