ملک نازک ترین اقتصادی بحران میں داخل ہو چکا ہے،شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکمران اتحاد پر کڑی تنقید کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،اور ملک نازک ترین اقتصادی بحران میں داخل ہوچکا ہے۔ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ حکمران اتحاد سے ملک بالکل نہیں چل رہا حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے عام انتخابات ہی واحد حل ہے۔
پندرہ اکتوبر تک دن بہت اہم ہیں،ڈیڑھ کروڑ لوگ مزید غربت کے نیچے چلے گئے ہیں۔ قبل ازیں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے۔6 ماہ میں معیشت نہیں سنبھال رہی اور برآمدات نہیں بڑھیں۔مہنگائی اورڈالر نہیں رکا۔
مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سےنیچے چلے گئے،اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی ہے۔

گینگ آف تھری آصف زرداری،نواز شریف،مولانا فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے۔ نہ باہر سے امداد آئی نہ اندرسے مدد ملی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دورمیں ایم کیو ایم کو کوئی لاش نہیں ملی، 2 وزارتیں ہم نے دیں، 2 انھوں نے دیں۔ساتھ ان کو کراچی سے فارغ کر دیا، آصف زرداری بے شک لاہوربیٹھیں،الٹی گنتی شروع ہوچکی۔عمران خان اگلی انتخابی مہم سندھ سےشروع کرے گا۔
ثمرقندمیں بلاول کا چہرہ پڑھا جاسکتا ہے۔ پنجاب کی حکومت گرانے والے مرکزکی فکر کریں۔خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے ایک بار لاہور میں قیام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق آصف زرداری آئندہ ہفتے لاہور پہنچیں گے اور لاہور میں پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ آصف زرداری پیپلزپارٹی کے تنظیمی عہدیدروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دوسری جانب آصف زرداری کے لاہور میں طویل قیام کو پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کے لیے تبدیلی کا اشارہ قرار دیا جارہا ہے۔

Recent Posts

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

4 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

21 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

3 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

3 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago