افغان پناہ گزینوں کا داخلہ روکنے کے لیے ترکی نے سرحدی دیوار بنانے کا اعلان کر دیا

استنبول (قدرت روزنامہ)افغانستان پر طالبان نے کنٹرول سنبھالا تو ہزاروں کی تعداد میں پناہ گزینوں نے ائیرپورٹس اور سرحدی علاقوں کا رُخ کیا تاکہ دوسرے ممالک میں پناہ لی جا سکے۔ ایک طرف جہاں اقوامِ متحدہ نے بین الاقوامی برادری پر افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا وہیں کچھ ممالک نے افغان پناہ گزینوں کی ممکنہ آمد کو روکنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں اور ان ممالک میں ترکی بھی شامل ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان پناہ گزینوں کی ممکنہ آمد کو روکنے کے لیے ترکی نے سرحد پر دیوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے ایران کے ساتھ سرحد پر 295 کلومیٹر لمبی دیوار بنانے کا اعلان کر دیا ہے ، جس کے گرد خندقیں بھی کھودی جائیں گی۔

ترکی پہلے ہی ہزاروں شامی مہاجرین کو پناہ دے چکا ہے، تاہم اب افغان پناہ گزینوں کی آمد کو روکنے کے لیے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان نے بھی افغان تنازع کے حل کے لیے پاکستان نے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں رونما ہونے والی صورتحال کودیکھ رہے ہیں۔ تمام افغان رہنماؤں کا مل کر دائمی امن واستحکام کی راہ ہموار کرنا ناگزیر ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہ افغان تنازع کے حل کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نےافغانستان میں استحکام کے لیے ہمیشہ سیاسی تصفیے پرزوردیا ، پاکستان افغانستان میں امن کے لیے تعمیری کردارادا کرتا رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امید ہے کہ ہماری کوششوں سے افغانستان میں امن اور پائیدارترقی میں مدد ملے گی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

5 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago