سکھر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ پر پابندی عائد

سکھر(قدرت روزنامہ) سکھر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے . تفصیلات کے مطابق 25 ستمبر تک سکھر ایئرپورٹ پر طیاروں کی نائٹ لینڈنگ نہیں ہوسکے گی .

ایئرپورٹ منیجر کے مطابق بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے ایئر فیلڈلائٹنگ سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے نائٹ لینڈنگ بند کی گئی ہے .
ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے سسٹم کو نقصان پہنچا تھا البتہ اب ایئرفیلڈ لائٹنگ سسٹم کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پرکام جاری ہے .

ایئرپورٹ منیجر نے کہاکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنوں کو نائٹ لینڈنگ سے متعلق نوٹم بھی جاری کیا ہوا ہے . ایئرپورٹ منیجر نے کہاکہ سکھر ایئرپورٹ کے ٹیکسی وے چارلی مکمل طور پربحال ہے جبکہ موئن جو داڑو اور نوابشاہ ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے مکمل طور پر بند ہے .

. .

متعلقہ خبریں