سکھر(قدرت روزنامہ) سکھر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق 25 ستمبر تک سکھر ایئرپورٹ پر طیاروں کی نائٹ لینڈنگ نہیں ہوسکے گی۔ایئرپورٹ منیجر کے مطابق بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے ایئر فیلڈلائٹنگ سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے نائٹ لینڈنگ بند کی گئی ہے۔
ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے سسٹم کو نقصان پہنچا تھا البتہ اب ایئرفیلڈ لائٹنگ سسٹم کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پرکام جاری ہے۔
ایئرپورٹ منیجر نے کہاکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنوں کو نائٹ لینڈنگ سے متعلق نوٹم بھی جاری کیا ہوا ہے۔ایئرپورٹ منیجر نے کہاکہ سکھر ایئرپورٹ کے ٹیکسی وے چارلی مکمل طور پربحال ہے جبکہ موئن جو داڑو اور نوابشاہ ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے مکمل طور پر بند ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…