آصف زرداری سندھ کے 3 سے 4 اضلاع گئے ضروری نہیں دورہ کریں اور تصاویر ہوں

کراچی (قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سندھ کے 3 سے 4 اضلاع گئے ضروری نہیں دورہ کریں اور تصاویر ہوں . انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پورے صوبے میں متاثرہ علاقوں کا دور کررہے ہیں، پانی کو نکالنے کا عمل بھی اب آسان ہوگیا ہے .

دشمن ملک بھی سیلاب متاثرین کی امداد نہ روکتا مگر پنجاب حکومت نے یہ کام کرلیا،سیلاب سے جن لوگوں کے گھر تباہ ہوئے انہیں دوبارہ تعمیر کرکے دیں گے .
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سیلاب سے صرف سندھ میں ڈیڑھ کروڑ افراد متاثر ہوئے . سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری رہے گا،سندھ کے متعدد علاقوں میں سیلاب کے باعث بجلی نہیں تھی ،مواصلاتی نظام تباہ تھا .
سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے جائنٹ سروے میں میڈیا والے ہماری مدد کریں . صوبائی وزیر نے کہا کہ جامشورو میں متاثرین نے کچھ شکایات کی تھیں،وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا تھا، سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے وزیراعلیٰ نے زیرو ٹولرینس کی پالیسی رکھی ہے،متاثرین کے کاموں میں سستی ،غلطی اور بدنیتی کی گنجائش نہیں .

جب کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی سر زمین پر 120 ملین ایکڑ فٹ پانی آیا ہے ، کہتے ہیں کہ ڈیمز بنا دیں پانی کو گھما دیں، مجھے یہ بتائیں کہ پانی کو کس طرح گھما سکتے ہیں؟ یہاں 11سو ملی میٹر بارشیں ہوئیں ، یہ غیر معمولی ہے ، سندھ میں جتنا پانی آیا ہے وہ20تربیلا ڈیم کے برابر ہے . انہوں نے کہا کہ کہیں سے بھی اگر خیمے ملتے ہیں تو وہ ہم خریدنے کے لئے تیار ہیں ، ہم نے اپنے لوگوں کو شیلٹر دینا ہے ہم نے راشن خریدنا ہے ہم نے ریٹ اور معیار دیکر سپلائی کی دعوت دی .
انہوں نے کہا کہ سندھ پر بہت بڑی آزمائش ہے اور میں خود سندھ بھر کا دورہ کررہا ہوں اورہم لوگوں تک پہنچ رہے ہیں . جو لوگ ڈیم کی بات کررہے ہیں انہیں بتاتا ہوں کہ تقریباً 120 ملین ایکڑ فٹ پانی آیا بتائیں کیا سندھ میں اتنا بڑا ڈیم بننے کی جگہ ہے؟ بتایا جائے سندھ سے پانی تربیلا اور بھاشا ڈیم تک کیسے پہنچائیں؟ .

. .

متعلقہ خبریں