پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے لندن بیٹھک کی تیاری شروع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے لندن بیٹھک کی تیاری شروع کردی گئی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کیلئے اہم فیصلہ کیا جائے گا، لندن بیٹھک میں نومبر کے اہم فیصلے پر بھی مشاورت متوقع ہے۔ ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہبازشریف کے دورہ لندن کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ ن کے بڑوں نے لندن میں اہم بیٹھک کی تیاری شروع کردی ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، اسحاق ڈار سمیت وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔ ذرائع کہا کہنا ہے کہ لندن بیٹھک میں پنجاب میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر باضابطہ مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ لندن بیٹھک میں نومبر کے اہم فیصلے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف آج رات لندن پہنچیں گے۔

جہاں پر وزیراعظم شہباز شریف آنجہانی ملکہ الزیبتھ کی تدفین کی رسومات میں شامل ہوں گے۔ اسی طرح وزیراعظم شہبازشریف قائد ن لیگ نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستترہویں اجلاس میں شرکت کے لیے براستہ لندن، امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب سماء نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے ایک بار لاہور میں قیام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق آصف زرداری آئندہ ہفتے لاہور پہنچیں گے اور لاہور میں پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ آصف زرداری پیپلزپارٹی کے تنظیمی عہدیدروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ آصف زرداری کے لاہور میں طویل قیام کو پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کے لیے تبدیلی کا اشارہ قرار دیا جارہا ہے۔ مزید برآں گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مشہود نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت کا خاتمہ بہت قریب ہے، پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی اور پرویزالٰہی کے ڈاکو راج کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے، حکومت کے اقدامات عوام دوست ہونے چاہئیں لیکن ان کی توجہ انتقام پر ہے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

13 mins ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

46 mins ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

57 mins ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

1 hour ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

1 hour ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

2 hours ago