پشاور(قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف عمران خان نے نہیں وزیراعظم نے لگانا ہے، عمران خان کال دیتا رہے کچھ نہیں ہونے والا، الیکشن اور آرمی چیف کی تقرری ہماری مرضی سے ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں اپنی پارٹی جمعیت علماء اسلام ف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے اپنے ملک میں نوجوانوں کو گمراہ کیا اور اب بیرون ملک والوں کو بے راہ کیا جا رہا ہے، جو عدالت جرنیل، بیوروکریٹ اورالیکشن کمیشن اس کا ساتھ دے وہ ٹھیک باقی غلط فوج اس کا ساتھ چھوڑ دے تووہ مجرم کہلاتی ہے،عدالت اس کے خلاف فیصلہ دے تو غلط اورالیکشن کمیشن خلاف فیصلہ دے تووہ بھی غلط ہے، ٹی وی بند ہوچکا اب یہ ڈرامہ مزید نہیں چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں عمران خان کا خط تو مانا جاتا ہے لیکن چوہدری شجاعت کا نہیں جو قابل افسوس ہے، عمران خان ڈرامے باز ہے، جس نے تلوے بھگو کر سیلاب میں اترنے کا ڈرامہ کیا، پہلے آرمی چیف کورخصت کرنے کی بات کرتے تھے اب ایکسٹینشن کی، اس کا فیصلہ توپارلیمان کرے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھٹو کو پھانسی ہوتی ہے، نوازشریف کو دوبار ہٹایا جاتا ہے، بے نظیر بھٹوکی حکومت ختم ہوئی سب خاموش رہے لیکن عمران خان کی حکومت ختم ہوئی تو اقوام متحدہ بھی بولا اوراسرائیلی ٹی وی بھی تشویش کا اظہار کرتا ہے، ان کا دنیا سے پیسہ لینا ثابت ہوچکا ہے۔
جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ نے کہا کہ ان کی حکومت غلاموں کی غلام تھی، اسرائیل، بھارت اورامریکہ سے پیسہ بھی لیا اور کہا آزادی بھی چاہتا ہوں، جب یہ لوگ حکومت میں تھے اورانہوں نے جونا اہلی دکھائی اور حماقتیں کیں کیا وہ ہم بھول گئے ہیں؟ اپوزیشن میں بیٹھ کر آئیڈیل اوربڑی باتیں کرنا الگ بات ہے، ملک میں فتنے آجاتے ہیں ہمارابھی ایک فتنہ سے واسطہ ہے لیکن اس فتنے کا سر ہم کچل چکے ہیں اس کی حکومت اب دوبارہ نہیں آئے گی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…