شہباز و نواز ملاقات میں مقررہ وقت پرالیکشن کرانے پراتفاق، نومبر میں اہم تعیناتی سے متعلق بھی گفتگو

لندن (قدرت روزنامہ) شہباز و نواز ملاقات میں مقررہ وقت پرالیکشن کرانے پراتفاق، نومبر میں اہم تعیناتی سے متعلق بھی گفتگو . نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے جاری رہی .

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دباؤ کے باوجود مقررہ وقت پرالیکشن کرانے پر اتفاق ہوا اور فیصلہ ہوا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی .
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی لندن میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی . نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے جاری رہی . ذرائع کے مطابق ملاقات میں دباؤ کے باوجود مقررہ وقت پرالیکشن کرانے پر اتفاق ہوا اور فیصلہ ہوا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی .
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی تبدیلی کیلئے کوششیں کرنے پربھی غور کیا گیا .

لندن میں نوازشریف سے شہباز شریف کی ملاقات، ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیالپنجاب حکومت کی تبدیلی کی صورت میں وزیراعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز اور دیگر ناموں پربھی غور کیا گیا . ذرائع کے مطابق ملاقات میں نومبر میں اہم تعیناتی سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا . اہم ملاقات میں لندن میں موجود خواجہ آصف اور مریم اورنگ زیب شریک نہیں ہوئے اور اس حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ لندن اپنے قائد سے ملنے آیا تھا .

. .
Ad
متعلقہ خبریں