شہریوں نے کے الیکٹرک کی گاڑیوں میں کچرا پھینکنا شروع کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہریوں نے کے الیکٹرک کی گاڑیوں میں کچرا پھینکنا شروع کر دیا۔کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی چارجز وصول کرنے کے خلاف عوام کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں نے کے الیکٹرک کے شکایتی مراکز اور 118 پر کال کر کے شکایت درج کروائیں اور احتجاجاً کے الیکٹرک کی گاڑیوں میں کچرا ڈالنا شروع کر دیا۔
کے الیکٹرک اور کے ایم سی کے مابین بجلی کے بلوں میں ٹیکس وصولی کا معاہدہ طے پایا ہے جس پر عوام سخت ناراض ہیں۔ ٹیکس وصولی کے خلاف سوشل میڈیا پر کے الیکٹرک کے دفاتر کے سامنے کچرا ڈالنے کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔معاہدے کے مطابق 200 یونٹ استعمال پر 50 روپے اور 200 سے 700 یونٹ پر 150 روپے میونسپل ٹیکس عائد ہوگا۔
700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کو 200 روپے ماہانہ ٹیکس دینا ہوگا۔

مہنگائی کے ستائے شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک والے بجلی دیتے نہیں اور ٹیکس وصول کرنے میں سب سے آگے ہیں، کے ایم سی کا ٹیکس لے رہے ہو تو کچرا بھی لے کر جاؤ۔شہر کے مجموعی طور پر 24 لاکھ صارفین سے میونسپل ٹیکس وصول کیا جائے گا۔کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو ماہانہ 200 روپے میونسپل ٹیکس کی صورت میں دینا ہوگا۔ ایک گھر میں ایک سے زائد میٹروں پر بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

2 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

2 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

2 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

3 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

3 hours ago